Friday, September 9, 2022

اسمارٹ فون رکھنے والوں کی بڑی مشکل آسان

 


 لندن: ٹیکنالوجی کی دنیا سے  دلچسپ خبر  سامنے آئی ہے  جس کے مطابق  ایک  ایپ  کے زریعےاسمارٹ فون کی  بیٹریوں کو 30 فیصد  تک بچایا جا سکتا ہے ۔

امید ہے اس ایپ کو  جلد ہی اسمارٹ فون ساز کمپنیوں   کو پیش کیا جائے گا۔ جامعہ ایسیکس کے سائنسدانوں نے ’ای اوپٹومائزر‘ ایپ بنائی ہے جو سافٹ ویئر کے ذریعے بجلی بچاتی ہے۔

نوکیا اور ہواوے کمپنیوں نے اس ایپ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایپ جدید  سافٹ ویئر کی بدولت ٹیبلٹ، فون، لیپ ٹاپ، سواریوں اور دیگر آلات میں بجلی کی غیرمعمولی بچت  میں مدد دے گی۔

سام سنگ، مائیکروسوفٹ اور ایچ سی ایل کمپنیوں سے وابستہ ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ ایپ بنائی ہے جو اے آئی کی بنیاد پرپروسیسر کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ  یہ ایپ حرارت کے اخراج اور اسمارٹ فون کی کارکردگی کو بھی  بہتر  کرتی ہے۔

’ای اوپٹومائزر‘نامی ایپ ایسیکس یونیورسٹی میں اسکول آف کمپیوٹر سائنس و برقیات کے ماہر ڈاکٹر امیت سنگھ کی نگرانی میں  بنائی گئی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ان کی ٹیم کی  نئی اختراع ہے جو  رقم اور ماحول کا تحفظ بھی کرتی ہے۔

یہ ایپ دن اور رات فون کے استعمال کے ہرپہلو پر نظر رکھتی ہے اور جہاں ممکن ہو بجلی کی بچت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ   درجہ حرارت کے لحاظ سے بجلی کی بچت  بھی کرتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment

ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا کم خرچ اور مؤثر علاج

  بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فالج، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی بڑی وجو ہات میں شامل ہے۔   Check   قدرت کے کارخانے میں ب...