Friday, September 9, 2022

چینی شخص نے مشکل ترین کام3 منٹ میں کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

 


بیجنگ: چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے رنگ برنگی چھکوں پر مشتمل تین ریوبک کیوب کو ہوا میں گھماتے ہوئے حل کیا ہے اور اس میں انہیں صرف ساڑھے تین منٹ لگے ۔


لی ژائی ہواؤ ن نامی چینی شخص نے تین ریوبک کیوب کو ہوامیںگھماتے ہوئے سیدھا کیا اورصرف تین منٹ اور 29.29 سیکنڈ میں تمام رنگوں والے خانے کو برابر کیا ۔

انہوں نے یہ کارنامہ چین کے صوبے فیوجیان کے شہر ژیامن میں انجام دیا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔


اس سے پہلے وہ الٹا لٹک کر ریوبک کیوب اچھالتے ہوئے انہیں حل کرنے کا شاندار مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ اسی طرح الٹا لٹک کر ایک ہاتھ سے ریوبک کیوب ٹھیک کرنا بھی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

No comments:

Post a Comment

ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا کم خرچ اور مؤثر علاج

  بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فالج، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی بڑی وجو ہات میں شامل ہے۔   Check   قدرت کے کارخانے میں ب...