Friday, September 9, 2022

مساجد سے پیتل اور سٹیل کی ٹونٹیاں اتار کر پلاسٹک کی ٹونٹیاں لگانے والا چور گرفتار

 


گلیانہ: کار پر آ کر مساجد سے پیتل اور سٹیل کی ٹونٹیاں اتارنے اور ان کی جگہ پلاسٹک کی ٹونٹیاں لگانے والا چور ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ ملکہ، جھانٹلہ، لہری، سدوال اور دیگر دیہات کی مساجد سے ٹونٹیاں چوری کرنے والا گوجرانوالہ کا رہائشی نوید نکلا، جامع مسجد عائشہ صدیقہ لہڑی میں واردات کے دوران چور کی واضح تصویر اور گاڑی کا نمبر سی سی ٹی وی کیمرے میں آ گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملزم جب واردات کی نیت سے باہروال کے قریب ادھر آ رہا تھا تو اس کی اطلاع مخبر نے پولیس تھانہ گلیانہ کو دی جس پر ناکہ لگا کر ملزم کو گاڑی سمیت دھر لیا، ملزم سے پلاسٹک کی ٹونٹیوں سے بھری بوری برآمد کر لی جو وہ نئی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے لایا تھا۔ 

دوران تفتیش ملزم نے گلیانہ، یوسی ملکہ، یوسی ٹھوٹہ، رائے بہادر سے بھمبر آزاد کشمیر تک مختلف مساجد میں وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ پولیس تھانہ گلیانہ نے موضع لہڑی کے رہائشی مدثر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا کم خرچ اور مؤثر علاج

  بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فالج، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی بڑی وجو ہات میں شامل ہے۔   Check   قدرت کے کارخانے میں ب...