Friday, September 9, 2022

ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا کم خرچ اور مؤثر علاج

 


بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فالج، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی بڑی وجو ہات میں شامل ہے۔

 Check 

قدرت کے کارخانے میں بعض اشیاء ایسی ہیں جو فشارِ خون کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان میں سبزیاں، دالیں اور دیگر پھل وغیرہ شامل ہیں۔جیسے ہرے پتے والی سبزیاں، سلاد کی پلیٹ بلڈ پریشر کے خلاف ایک مؤثر دوا ہے۔ سبز پتوں والی غذاؤں میں نائٹریٹ کی  مقدار زیادہ ہے ۔ نائٹریٹ نہ صرف بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں بلکہ دل کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق سبزیاں کھانے والے افراد بلڈ پریشر کے کم ہی شکار ہوتے ہیں۔

 

 دوسرے نمبر  پر پانی  کا  وافرمقدار میں استعمال بھی  ڈیپریشن  سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔  جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دن اور رات کو مجموعی طور پر 550 ملی میٹر زیادہ پانی پی لیا جائے تو صرف 12 ہفتے میں بلڈ پریشر میں واضح کمی دکھائی دے گی۔

ڈینگی بے قابو ہونے لگا، خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ گئے

 


پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث پشاور اورمضافاتی علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا ہے اور پشاور سمیت 26 اضلاع میں وائرس کے پھیلاؤ تصدیق بھی ہو گئی ہے جبکہ اب تک ایک ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں ڈینگی کے درجنوں کیس سامنے آئے ہیں اور پشاور سمیت 26 اضلاع میں تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ مردان میں سب سے زیادہ 600 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی اور پشاور میں بھی ایک ہفتے کے دوران 100سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صوبے میں متاثرہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار 633 تک پہنچ گئی ہے، خیبر میں 349 کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے کے عوام ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے پریشان ہو گئے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ضلع ہری پور سے 170، نوشہرہ سے 165 کیس سامنے آ چکے ہیں، پشاور سے ایک ہفتے کے دوران 105 کیس رپورٹ ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان سے 59، چارسدہ 49، مانسہرہ 29، بنوں 12، ایبٹ آباد سے11 اور باجوڑ سے 6 کیس سامنے آئے ہیں۔ 
دوسری جانب سندھ میں بھی ڈینگی دوبارہ بے قابو ہونے لگا اور کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سیلاب اور بارش کے باعث جگہ جگہ کھڑے پانی سے ڈینگی کیسوں میں مزید اضافہ کے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کم کرنے میں کونسی سبزی مددگار ہوسکتی ہے

 


آج کے دور میں  بلڈ شوگر  اور کولیسٹرول  جیسی بیماریاں عام ہوگئی ہیں ۔لیکن پیاز ایسی سبزی ہے  جو اپنے جادوئی اثرات  سے ان بیماریوں کی  سطح 50 فیصد  تک کم  کرسسکتی ہے ۔

ماہرین صحت کے  مطابق شوگر کے مریضوں میں خصوصی طور پر وہ مریض جو  ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکارہوں انکے خون میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن پیاز  ایسی سبزی ہے جو  شوگر کو  50 فیصد سے بھی کم کر دیتی ہے۔ ڈاکٹرز  ہیاز کو  ’’ گلوکوفیج’’ گولی کے ہمراہ  استعمال کرنے کا مشورہ دیتے  ہیں ۔

 

سان ڈیاگو میں اینڈوکرائن سوسائٹی کے 97 ویں سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پیاز کا عرق، اینٹی ذیابیطس دوا میٹفارمین کے ساتھ ملا کر دینے سے ہائی بلڈ شوگر اور مجموعی کولیسٹرول کی سطح کو’تیزی سے کم‘ کر سکتا ہے۔

 

ماضی کے ان لوگوں نے’’ پاکستان‘‘’ سستے داموں ‘فروخت کر دیا ،حیران کن انکشافات

 


کون ہمیں پیسے دے گا ۔۔۔؟کتنا اسلحہ دے گا۔۔۔؟ہماری خدمات کا کرایہ کون دے گا ۔۔۔؟


یہ اس آرٹیکل کی قسط نمبر 3 ہے ۔۔۔ پہلی دو اقساط دیکھنے کیلئے نئی بات میگزین کے گزشتہ شمارے ملاحظہ فرمائیں۔۔۔


سازش کے بیانیے کا تجزیہ


سنہ 1951 کی راولپنڈی سازش کے بارے میں مبصرین کہتے ہیں کہ یہ مبینہ طور پر پاکستانی افواج کی ایک سیاسی حکومت کا تختہ الٹنے کی پہلی کوشش تھی۔ اس کے علاوہ اس مبینہ سازش میں ایک اور منفرد بات یہ تھی کہ یہ واحد مبینہ سازش ہے جس میں پاکستان کی ایک سیکولر اور کیمیونسٹ پارٹی پر فوج کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام بھی لگا۔جبکہ اس کے برعکس جن مورخین نے ان معاملات پر تحقیق کی اور سازش کے ثبوت مانگے ہیں ان کے بقول اصل سازش حکومت کا تختہ الٹنے کی نہیں تھی،بلکہ اصل سازش تحتہ الٹنے کے نام پر قوم پرست پاکستانی فوجیوں اور کمیونسٹ نظریات رکھنے والوں کو منظر نامے سے ہٹانے کے لیے تیار کی گئی تھی جو کہ اس دور کی سرد جنگ اور امریکی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ تھی۔تاہم پاکستان کی قومی تاریخ اور شعور میں یہی سمجھا اور کہا جاتا ہے کہ سنہ 1951 میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔’’جتنا بڑا ایک گروہ ہو گا یا اْس کے پاس جتنی زیادہ طاقت ہو گی، تو اْس کے پاس اپنا پیغام دور دور تک اور بہت زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے اور متبادل حقائق کو دبانے کے اْتنی ہی زیادہ وسائل ہوں گے۔‘‘یہی وجہ ہے کہ اس سازش کے واقعے کو وزیرِ اعظم لیاقت علی خان اور ان کی حکومت اور اس سے وابستہ میڈیا اور اخبارات نے جس انداز سے کوّر کیا اْس کے نتیجے میں اس سازش کے حقیقی ہونے اور اس میں شامل کرداروں کو ملک دشمن ثابت کرنے کا پورا ماحول تیار کر لیا گیا تھا، جس کا اثر آج تک موجود ہے۔فیض احمد فیض کو بدنام کرنے کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیوں کی سرپرستی، لبرل اور دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے صحافیوں کے ذریعے مہم چلوائی گئی جس میں انہیں ریاست مخالف اور اسلام دشمن بنا کر پیش کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ بعض موقعوں پر تو گستاخِ رسول جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے۔


اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف


جن لوگوں کا خیال ہے کہ یہ واقعی ایک سازش تھی اْن میں کئی اور مصنفین اور مبصرین کے علاوہ سابق کیبینٹ سیکریٹری، حسن ظہیر ہیں جنہیں، بقول اْن کے، راولپنڈی سازش کیس کے مقدمے کی دستاویزات تک اتفاق سے رسائی حاصل ہوئی۔راولپنڈی سازش کیس کی ساری کارروائی خْفیہ قرار دی گئی تھی اور مقدمے کی تمام متعلقہ دستاویزات کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹس قرار دے دیے گئے تھے۔یہ دستاویزات ڈی کلاسیفائی کرائے اور ان سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ سازش رچائی گئی تھی اس لیے ملزمان کو سزائیں درست طور پر دی گئی تھیں۔سب سے پہلے بائیں بازو کے دانشوروں کے ان دعوؤں کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس سارے معاملے میں کوئی سازش نہیں تھی۔ یہ درست ہے کہ حکومت نے ان دستاویزات کو خفیہ رکھا اور ابھی حال ہی میں ان پر سے پابندی اٹھائی گئی ہے، تاہم اس سازش کے بنیادی خدوخال سب ہی کے علم میں ہیں۔حسن ظہیر یہاں اْن دو افسران کی اپنی تصنیفات کا ذکر کرتے ہیں جن پر راولپنڈی سازش کیس کے قانون کے تحت مقدمہ چلا تھا اور سزائیں دی گئیں تھیں۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کمیونسٹ لیڈران جن پر مقدمہ چلا تھا وہ اس مقدمے پر بات کرنے کے لیے تیار تھے۔حسن ظہیر کہتے ہیں کہ ’’جو افسران اس سازش میں ملوث تھے اور اس کے علاوہ جن سے انہوں نے اپنی کتاب کے شائع ہونے سے پہلے انٹرویو کیے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس مقدمے کے دوران جو حقائق پیش کیے گئے وہ کافی حد تک درست تھے۔تاہم اْن کے بقول ان سزا یافتہ افراد نے جو سوال اٹھایا وہ ان الزامات کے قانونی پہلو کے بارے میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’جب 23 فروری کی میٹنگ میں ہر بات ملتوی یا تمام اقدامات منسوخ کرنے کا فیصلہ ہو گیا تھا اور جو بیانات میں باتیں کی گئی تھیں ان کے حصول کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تھا تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی جْرم سرزد ہوا ہی نہیں تھا۔تاہم حسن ظہیر کے مطابق ٹریبیونل نے اپنے فیصلے میں سازش کے قانون اور اس کی توضیحات پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ اِس کے مطابق ٹریبیونل نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ چاہے اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی طور پر کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا ہے یا نہیں، تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 121 اے کے تحت پھر بھی سزا دی جا سکتی ہے۔


اگر 1951 میں واقعی کوئی تبدیلی آ جاتی؟


فرض کیجیے کہ پاکستان میں کوئی تبدیلی آتی، فوجی انقلاب کے ذریعے نہیں، بلکہ ایک قومی تحریک بنتی اور کمیونسٹ پارٹی پر سرکاری یلغار نہ ہوتی تو آج پاکستان کی کیا صورتِ حال ہوتی؟ ایک صورت تو یہ ہوتی کہ جس آسانی سے ایوب خان نے پاکستان کو امریکہ کی شطرنج کی کھیل کا مہرہ بنا دیا، وہ نہ ہوتا۔ اْس نے پاکستان کو بہت ارزاں قیمت پر فروخت کردیا۔ یہ پالیسی کہ پاکستان کو برطانوی اور امریکی بلاک کا حصہ بنا دیا جائے، اْس وقت اْس کی بہت زیادہ مخالفت تھی۔ مشرقی پاکستان میں مخالفت زیادہ سنگین تھی۔ لیکن مغربی پاکستان میں بھی کافی مخالفت تھی۔بنیادی طور پر راولپنڈی سازش کے کیس کو کمیونسٹوں کو کچلنے کے لیے استعمال کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں دانشورانہ سوچ کو کچلنا تھا۔جو بھی ان کے خلاف (حکومت کے خلاف) باتیں کر رہے تھے، وہ تو صرف باتیں ہی کر رہے تھے، ان (باتوں) کو انہوں نے آلے کے طور پر استعمال کرکے انہیں کچل دیا، بنیادی طور پر تو اس طرح اسٹیبلشمنٹ کو ان پر یلغار کرنے میں بہت آسانی ہو گئی۔


اپوزیشن کا اس طرح کچلے جانے سے طویل المدتی اثرات مرتب ہوئے، جس طرح بعد میں سیٹو اور سینٹو میں شمولیت اختیار کی گئی اْس کے خلاف ایک موثر اپوزیشن ہوتی (جو نہیں ہوئی)، کیونکہ عوامی سطح پر ان معاہدوں کی بہت زیادہ مخالفت تھی (لیکن ان کا اظہار کرنے والے رہنما موجود ہی نہیں تھے)۔ کسی نے اتنے بڑے فیصلوں پر عوام سے کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایوب خان اور اسکندر مرزا جیسے چند لوگوں نے پاکستان کو سستے سستے فروخت کردیا اور جس طرح فروخت کیا آپ اْس سے آج بھی نجات نہیں پا سکتے ہیں۔ ابھی تک یہاں کے لوگ جو ہیں وہ امریکہ کی نئی حکومت جو صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ہے، اْس کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ کون ہے جو ہمیں پیسے دے گا، کتنا اسلحہ دے گا ہماری خدمات کا کرایہ کون دے گا، ہمیں تو عادت پڑ گئی ہے کہ کوئی ہمیں مفت میں اسلحہ دے دے گا، کچھ دے۔ تو اگر آپ پوچھتے ہیں کہ کیا فرق ہوتا تو میں کہوں گی کہ ایسی ذہنیت نہ پیدا ہوتی۔ کیا (راولپنڈی سازش کیس) کے بعد کمیونسٹ پارٹی کا مستقبل بالکل تباہ ہو گیا؟ انہوں نے تو اِسے کچل کر رکھ دیا تھا۔ جو باتیں کرتے ہیں وہ ثبوت نکالیں اور ثابت کریں (کہ یہ سازش تھی)۔ انہوں نے اس سازش کو استعمال کر کے کمیونسٹ تحریک کو تہس نہس کردیا۔ راولپنڈی سازش کیس کا بہانہ بنا کر انہوں نے اس تحریک کا مکمل خاتمہ کردیا۔ 

امریکی شہری نے ایک منٹ میں 17 بھوت مرچیں کھا کر ریکارڈ قائم کر دیا

 


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے شہری نے ایک منٹ میں 17 بھوت مرچیں کھا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 مرچیں کھاتے ہوئے 3.94 اونس مرچیں کھانے کا ریکارڈ بھی بنایا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 3.42 اونس مرچیں کھانے کا تھا جو 2019ءمیں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیک جیک نے قائم کیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق گریگوری فوسٹر نے پہلی بار ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دیا بلکہ اس سے قبل وہ تین کیرولائنا ری ایپر مرچیں صرف 8.72 سیکنڈز میں کھانے کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

فوسٹر نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے حکام کو بتایا کہ اس ریکارڈ کی کوشش ایک ذاتی چیلنج ہے تاکہ میں اپنی حد دیکھ سکوں اور اس کیساتھ ہی میں انتہائی تیز مرچوں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش بھی کر رہا ہوں۔

مساجد سے پیتل اور سٹیل کی ٹونٹیاں اتار کر پلاسٹک کی ٹونٹیاں لگانے والا چور گرفتار

 


گلیانہ: کار پر آ کر مساجد سے پیتل اور سٹیل کی ٹونٹیاں اتارنے اور ان کی جگہ پلاسٹک کی ٹونٹیاں لگانے والا چور ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ ملکہ، جھانٹلہ، لہری، سدوال اور دیگر دیہات کی مساجد سے ٹونٹیاں چوری کرنے والا گوجرانوالہ کا رہائشی نوید نکلا، جامع مسجد عائشہ صدیقہ لہڑی میں واردات کے دوران چور کی واضح تصویر اور گاڑی کا نمبر سی سی ٹی وی کیمرے میں آ گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملزم جب واردات کی نیت سے باہروال کے قریب ادھر آ رہا تھا تو اس کی اطلاع مخبر نے پولیس تھانہ گلیانہ کو دی جس پر ناکہ لگا کر ملزم کو گاڑی سمیت دھر لیا، ملزم سے پلاسٹک کی ٹونٹیوں سے بھری بوری برآمد کر لی جو وہ نئی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے لایا تھا۔ 

دوران تفتیش ملزم نے گلیانہ، یوسی ملکہ، یوسی ٹھوٹہ، رائے بہادر سے بھمبر آزاد کشمیر تک مختلف مساجد میں وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ پولیس تھانہ گلیانہ نے موضع لہڑی کے رہائشی مدثر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چینی شخص نے مشکل ترین کام3 منٹ میں کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

 


بیجنگ: چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے رنگ برنگی چھکوں پر مشتمل تین ریوبک کیوب کو ہوا میں گھماتے ہوئے حل کیا ہے اور اس میں انہیں صرف ساڑھے تین منٹ لگے ۔


لی ژائی ہواؤ ن نامی چینی شخص نے تین ریوبک کیوب کو ہوامیںگھماتے ہوئے سیدھا کیا اورصرف تین منٹ اور 29.29 سیکنڈ میں تمام رنگوں والے خانے کو برابر کیا ۔

انہوں نے یہ کارنامہ چین کے صوبے فیوجیان کے شہر ژیامن میں انجام دیا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔


اس سے پہلے وہ الٹا لٹک کر ریوبک کیوب اچھالتے ہوئے انہیں حل کرنے کا شاندار مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ اسی طرح الٹا لٹک کر ایک ہاتھ سے ریوبک کیوب ٹھیک کرنا بھی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

کدو کی کشتی میں61 کلومیٹر سفر کا عالمی ریکارڈ

 


نیبراسکا: امریکی کی  ریاست نیبراسکا میں ایک شخص نے اپنی 60ویں سالگرہ دریا میں کدو کی کشتی پر 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منائی۔

تفصیلات  کے مطابق  ڈوانے ہینسن نے دریائے مِزوری میں اپنی ’برٹا‘ نامی کدو کی کشتی میں سوار ہوا اور بیلیویو شہر سے نیبراسکا سٹی تک 61 کلومیٹر کا فاصلہ 11 گھنٹوں تک مسلسل چپّو چلا کر طے کی۔

بیلیویو شہر کے حکام نے ڈوانے ہینسن کے دریا میں اترنے کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں فیس بک پوسٹ میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

ڈوانے ہینسن نے رِک سوینسن کی جانب سے کدو کی کشتی میں 41 کلو میٹر  فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ رِک سوینسن نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا۔

آئی فون14 میں نئے فیچرز کیاہیں؟

 



آئی فون14 میں نئے فیچرز کیاہیں؟

آئی فون14 میں نئے فیچرز کیاہیں؟

امریکن  کمپیوٹر اور موبائل ساز کمپنی ایپل آئندہ ہفتے آئی فون14 سمیت نئے کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ متعارف کرا نے جارہی ہے ۔  فونز  کے نئے ماڈل میں  بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  کمپنی نے 2017 کے بعد پہلی بار فون کا ڈیزائن  تبدیل کیا ہے ۔ اس بار نہ صرف ڈسپلے بلکہ فون کے کور سمیت بیک سائیڈ  کے ڈیزائن میں بھی نمایاں  تبدیلی کی ہے ۔

 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ میں بھی  بہتری کی گئی ہے۔ کیمرے میں نئے  سیکیورٹی فیچرز  بھی دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

’نائن ٹو فائیو میک‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون14 میں سیکیورٹی کی بڑی تبدیلیاں کرکے سافٹ ویئرز اور آپریٹنگ سسٹم کو بھی  اپگریڈ کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ  میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فون میں موجود کسی بھی ایپ کی جانب سے فون کا کیمرا استعمال کیے جانے پر فون کے اسکرین پر گرین لائٹ نظر آنے لگے گی جب کہ کسی ایپ کی جانب سے مائکرو فون کو استعمال کیے جانے پر اورنج رنگ کی روشنی نظر آئے گی۔

اس کے علاوہ اگر بیک وقت ایپلی کیشنز مائکرو فون اور کیمرہ  استعمال  ہورہا ہو تو   تب بھی فون بیک وقت دونوں لائٹیں اسکرین پر دکھائے گا۔ ۔

 

یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے  گی ۔

 

گماں ہے کہ  آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع  ہوکر  زیادہ سے زیادہ   1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی آئی فون 14 پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک میں دستیاب ہوگا۔

    اسمارٹ فون رکھنے والوں کی بڑی مشکل آسان

     


     لندن: ٹیکنالوجی کی دنیا سے  دلچسپ خبر  سامنے آئی ہے  جس کے مطابق  ایک  ایپ  کے زریعےاسمارٹ فون کی  بیٹریوں کو 30 فیصد  تک بچایا جا سکتا ہے ۔

    امید ہے اس ایپ کو  جلد ہی اسمارٹ فون ساز کمپنیوں   کو پیش کیا جائے گا۔ جامعہ ایسیکس کے سائنسدانوں نے ’ای اوپٹومائزر‘ ایپ بنائی ہے جو سافٹ ویئر کے ذریعے بجلی بچاتی ہے۔

    نوکیا اور ہواوے کمپنیوں نے اس ایپ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایپ جدید  سافٹ ویئر کی بدولت ٹیبلٹ، فون، لیپ ٹاپ، سواریوں اور دیگر آلات میں بجلی کی غیرمعمولی بچت  میں مدد دے گی۔

    سام سنگ، مائیکروسوفٹ اور ایچ سی ایل کمپنیوں سے وابستہ ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ ایپ بنائی ہے جو اے آئی کی بنیاد پرپروسیسر کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ  یہ ایپ حرارت کے اخراج اور اسمارٹ فون کی کارکردگی کو بھی  بہتر  کرتی ہے۔

    ’ای اوپٹومائزر‘نامی ایپ ایسیکس یونیورسٹی میں اسکول آف کمپیوٹر سائنس و برقیات کے ماہر ڈاکٹر امیت سنگھ کی نگرانی میں  بنائی گئی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ان کی ٹیم کی  نئی اختراع ہے جو  رقم اور ماحول کا تحفظ بھی کرتی ہے۔

    یہ ایپ دن اور رات فون کے استعمال کے ہرپہلو پر نظر رکھتی ہے اور جہاں ممکن ہو بجلی کی بچت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ   درجہ حرارت کے لحاظ سے بجلی کی بچت  بھی کرتی ہے ۔

    گوگل نے اینڈرائڈ میں سیٹلائٹ سپورٹ فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا

     


    لاہور: گوگل نے سمارٹ فونز کیلئے معروف آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ میں سیٹلائٹ سپورٹ فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے جسے نئے ورژن میں پیش کر دیا جائے گا۔ 

    تفصیلات کے مطابق اینڈرائڈ کے نائب صدر ہیروشی لوک ہائمر نے بتایا کہ ان کی ٹیم سیٹلائٹ سپورٹ پر کام کر رہی ہے جو اینڈرائڈ کے نئے ورژن میں ان ایبل کی جائے گی تاہم انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ 

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اینڈرائڈ کا ورژن 13 حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس میں یہ فیچر موجود نہیں تاہم 2023ءمیں اینڈرائڈ کے نئے ورژن 14 میں سیٹلائٹ سپورٹ کا فیچر پیش کر دیا جائے گا۔ 

    دوسری جانب یہ خبریں بھی منظرعام پر آ رہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے رواں سال متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 میں سیٹلائٹ سپورٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

    ایپل کی جانب سے 7 ستمبر کو ایونٹ شیڈول کیا گیا ہے جس میں آئی فون 14 متعارف کرانے کیساتھ ساتھ دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیںگی اور اس روز ہی سیٹلائٹ سپورٹ سے متعلق بھی حقیقت سامنے آ جائے گی۔ 

    ایپل سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ سیٹلائٹ سپورٹ ایسے علاقوں میں دستیاب ہو سکے گی جہاں موبائل نیٹ ورک یا وائی فائی کوریج موجود نہیں ہو گی اور صارفین کسی ایمرجنسی میں ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گے۔

    اس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے رپورٹ دسمبر 2019ءمیں سامنے آئی تھی اور 2021ءمیں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ فیچر آئی فون 13 سیریز کا حصہ بن سکتا ہے، مگر ایسا نہ ہو سکا اور اب آئی فون 14 کے حوالے سے بھی ایسی ہی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ 



    پلاسٹک کی بوتلوں سے ہیرا بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا گیا

     


    کیلیفورنیا: امریکی  سائنس دانوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سے ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب پلاسٹک کے کچرے کو باریک ہیروں میں بدلا جاسکتا ہے ۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کی SLCA نیشنل ایکسیلیریٹر لیبارٹری میں ہونے والی ایک تحقیق میں  یورینس اور نیپچون سیاروں میں ہونے والی ہیروں کی بارش کے عمل کی نقل تیار کرنے کی کوشش  کی جارہی تھی۔

    بارش کے دوران برف کے ان گولوں کا درجہ حرارت زمین کے ماحول کی نسبت  بہت کم اور دباؤ لاکھوں گُنا زیادہ  ہوتاہے اس لیے ان عوامل کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہائیڈروکاربن مرکبات کو توڑتے ہیں اور پھر شدید دباؤ کاربن کو ہیروں میں بدل دیتا ہے جو بعد میں بارش کی صورت برستے ہیں۔

    سائنس دانوں نےاس عمل کی نقل کیلئے  انتہائی طاقتور لیزر پولی ایتھائلین ٹیریفتھالیٹ(PET) پلاسٹک پر ماری جس کے نتیجے میں ایک  ہیرے جیسا ڈھانچہ نمودار ہوا ۔

    طبعیات  کے ماہر اور یونیورسٹی آف روسٹوک کے پروفیسر ڈومنِک کراس کا کہنا تھا کہ برف کے ان سیاروں پر ہونے والی سرگرمی کی نقل کے لیے  PET پلاسٹک میں کاربن، ہائیڈروجن اور آکسیجن کا بہترین توازن ہوتا ہے۔

    سائنس دان اس بات کا باکوبی علم رکھتے ہیں کہ ہائیڈروجن اور کاربن سے بنے مرکبات یورینس اور نیپچون کی سطح سے 8046 کلو میٹر نیچے موجود ہیں۔ان مرکبات میں میتھین بھی شامل ہے جس میں ایک کاربن کے ساتھ چار ہائیڈروجن ایٹم جُڑے ہوتے ہیں۔  جس کی وجہ سے نیپچون کا رنگ  نیلا دِکھتا ہے۔

    یاد رہے SLAC کی ٹیم نے 2017 میں ہونے والی ایک تحقیق میں پہلی بار پولیسٹائرین پر آپٹیکل لیزر مار کر ہیروں کی بارش کے عمل کی کامیاب نقل کی تھی اور پولیسٹائرین میں صرف ہائیڈروجن اور کاربن ہوتے ہیں اس لیے اس سے صرف میتھین کے ڈھانچے کی نقل سامنے آئی تھی ۔

    ڈیٹا ہیکنگ سے بچنے کیلئے یہ 5 تدابیر اختیار کریں

     


    انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی آمد نے یقینی طور پر ہمیں تیز ترین کارکردگی سے نوازاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہیکنگ اور ڈیٹا کی خلاف ورزی  جیسے مسائل بھی سامنے آئے ہیں 

    لیکن ان سے بچاؤ بھی ممکن ہے اور اس کے لئے ماہرین پانچ احتیاطی تدابیر اکتیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

    1۔ اپنی ڈیوائس کے  سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں

    ڈیسک ٹاپ یا موبائل فون استعمال  کے استعمال میں سافٹ ویئر اور ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ نہ کرنا سنگین غلطی ہے کیونکہ اس سے  ہیکرز اور ڈیٹا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو  موقع مل جاتا ہے جو عام طور پر مختلف سافٹ ویئر کے پرانے ورژن میں موجود ہوتے ہیں۔ اگر سافٹ ویئر کا پرانا ورژن استعمال کرنا ہی آپ کے پاس واحد انتخاب ہے، تو سافٹ ویئر میں موجود تمام معلوم خامیوں کے لیے پیچ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

     

    2۔پبلک نیٹ ورکس کے لیے وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) استعمال کریں۔

    ایک عوامی وائی فائی نیٹ ورک ہر طرح کے لوگ استعمال کرتے ہیں اور آپ صرف یہ نہیں جانتے کہ ان لوگوں میں سے کون ایک ہیکر ہے جو آپ کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہیں ایسا   کرنے سے روکنے کیلئے آپ یہ آپشن استعمال کریں

     

    3۔پاپ اپس اور ای میلز کا شکار نہ ہوں۔

    ہمارے پاس تمام ای میلز ہیں جو ہمیں ایسی چیزیں پیش کرتی ہیں جیسے کہ $1000 ڈالر کا گفٹ کارڈ مفت میں یا تازہ ترین آئی فون حاصل کرنے کے لیے وہیل اسپن۔ بہت سارے صارفین، خاص طور پر پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ ایک حقیقی پیشکش ہے اور آخر کار کریڈٹ کارڈ کی اسناد یا پاس ورڈ جیسی چیزیں دے دیتے ہیں۔

     

    4۔اپنے نیٹ ورک کو مضبوط بنائیں

    آپ کو انٹرنیٹ پر ملنے والی زیادہ تر تجاویز کا مقصد ہیکرز اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو آپ کے سسٹم سے دور رکھنا ہے۔ تاہم، تمام تر کوششوں کے باوجود اگر کوئی مضبوط نیٹ ورک کے اندر جانے کا انتظام کرتا ہے تو اسے کسی چیز تک رسائی نہیں ہونے دے گا۔

     

    5۔جانیں کہ حملہ ہونے پر کیسے پہنچنا ہے۔

    یہ آخری اور اہم ترین نکتہ ہے، جب کسی ہیکر کی طرف سے حملہ کیا جاتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ گھبرائیں نہیں بلکہ ڈیٹا اور اسناد کی حفاظت کے لیے تمام اہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جیسے ہی آبکو ایسی کسی سرگرمی کا علم ہواسی لمحے متعلقہ جگہوں جیسے ویب سائٹس اور بینکوں کے لیے سپورٹ سے رابطہ کریں، بینک کریڈٹ رپورٹس حاصل کریں، اور متعلقہ حکام کے ساتھ شکایت درج کریں۔

    پاکستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا خوبصورت نظارہ

     


    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دیکھا گیا۔

    اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

    پاکستان میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ دیکھی گئی جسے شہریوں نے کیمرے میں قید بھی کیا۔

     اسٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے، اسٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے اور  اسٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔


    Toyota Ranked Worst for Climate Change Progress Twice in 2 Years

     


    In a report ranking the world’s top vehicle manufacturers, Toyota has lagged behind its competitors in terms of climate preservation efforts.

    Greenpeace’s annual Automotive Environment Guide for 2022 placed Toyota at the bottom of the list for the second consecutive year. Honda and Nissan came in at the 2nd and 3rd to last spots respectively.

    The report is based on the manufacturers’ efforts in decarbonizing their supply chains, phasing out internal combustion engines (ICE), reducing natural resource consumption, and increasing their efficiency.

    In 2021, electric vehicle sales grabbed over 5 percent of the global market share. According to the latest report, this increase was not equally distributed among automakers.



    The category of transitioning to “zero-emissions vehicles” ranked the automakers as the percentage of their total electric vehicle (EV) and hydrogen fuel cell vehicle (HFCV) sales. Although Toyota is one of the biggest companies by hybrid electric vehicle (HEV) sales volume, it sold the fewest pure EVs and HEVs among the world’s 10 leading automakers.

    A recent Greenpeace study also highlighted that Honda, Toyota, and Nissan are at the highest risk of facing climate change irregularities out of all car manufacturers, based on the geographical locations of their facilities. The Japanese big three are likely to face excessive hurricanes, flooding, high temperatures, and water shortages in the future.

    Responding to the study, all three automakers stated that it is cognizant of the climate change crisis and has built a “disaster-resilient supply chain”. In light of such issues, however, the criticism continues to mount against these automakers for their leisurely pace in adapting to EVs.

    VEON Acquires Dhabi Group’s 15% Shares in Jazz for $273 Million

     


    VEON — the parent group of Jazz — has concluded the acquisition of the 15% minority stake in PMCL, the operating company of Pakistan’s leading mobile operator, Jazz, from the Dhabi Group for USD 273 million.

    It maybe recalled that Dhabi Group had acquired 15% stakes in PMCL — in the unified company — after Warid was Merged with Mobilink. At the time of merger, Dhabi Group was allotted 15% stakes against Warid’s valuation without involving any cash transaction.

    This transaction follows the Dhabi Group’s exercise of its put option announced on 28 September 2020 and gives VEON 100% ownership of PMCL.

    After VEON’s this move, it will simplify and streamline the Group’s governance over its Pakistani assets and enables VEON to capture the full value of this growing business, including future dividends paid by PMCL.

    Sergi Herrero, VEON’s co-CEO, said: “We are excited to conclude this transaction and take full ownership of our business in Pakistan. Jazz has an abundance of growth opportunities as its customers embrace our market-leading 4G and digital services. We look forward to supporting the team at Jazz as they continue to develop these opportunities further. I would also like to thank the Dhabi Group, which has been a strong partner to VEON in Pakistan.”


    Pakistan Stock Exchange Launches PSX Dividend 20 Index

     


    In a major step forward toward facilitating the investors, stakeholders, and market participants, Pakistan Stock Exchange (PSX) has launched its first fundamental index, PSX Dividend 20 Index.

    This index is designed to track the performance of the top 20 dividend-paying companies at PSX whereby the companies are ranked and weighted based on their trailing 12-month dividend yield.

    Speaking at the launch event, the Managing Director and Chief Executive Officer (CEO) of PSX, Farrukh H. Khan, stated, “Pakistan Stock Exchange is consistently innovating and launching new products and offerings to enhance the investor and market participant experience. The PSX Dividend 20 index is the 14th equity index in Pakistan’s stock market facilitating market participants in utilizing these indices to evaluate their investment portfolios. By identifying high dividend yielding companies, we believe that this index will be particularly helpful for investors in the current economic conditions”.

    Speaking at the occasion, Chief Product Officer and Regional Head PSX, Hassan Raza, said, “The addition of the PSX Dividend 20 index would serve as a valuable tool for market participants as it is designed to screen companies based on their cash dividend payouts. This will enable market participants to select stocks of liquid companies in their portfolios which have the highest trailing 12-month dividend yield. I congratulate the PSX team for introducing this useful index in the stock market which will go a long way in aiding investors to assess and build their portfolios based on dividend-paying companies”.





    Supply Chain Crisis Imminent as Honda Cuts Production by Up to 40%

     

    Due to ongoing supply chain and logistical issues, Honda Motor Co. announced on Thursday that it will reduce automobile production by up to 40% at two Japanese plants for the remainder of September.

    The reduction serves as a warning that the automakers may not be able to increase production volumes in H1 FY2023 due to the persistent chip shortage and supply chain hurdles.

    Honda’s Saitama assembly plant will reduce output by approximately 40%, while two lines at its Suzuka plant will reduce output by approximately 20% in September.

    It has cited COVID-19 outbreaks and semiconductor shortages as the cause of operational hiccups. The delays have affected the production of a number of vehicles including Vezel, Stepwgn, and Civic.


    With these developments, Honda may also witness a decline in sales like its rival, Toyota.


    Honda in Pakistan

    In its latest quarterly overview, HACL foresaw a decline in car demand by up to 35 percent, citing price hikes, delivery delays, and production cuts. It claimed that 40 percent of its total sales are from consumer financing. However, that percentage will likely decline to 30 due to high-interest rates, the automaker predicted.

    The automaker also blamed the State Band of Pakistan’s (SBP) new CKD clearance approval instrument as a major factor in delaying operations. The decline in sales figures has placed Honda’s market share in jeopardy.


    ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا کم خرچ اور مؤثر علاج

      بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فالج، ذیابیطس اور امراضِ قلب کی بڑی وجو ہات میں شامل ہے۔   Check   قدرت کے کارخانے میں ب...